Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عید پر قربانی کرنا اور لوگوں سے ملنا مشکل بنا دیا گیا، شیخ رشید

موت کے منہ سے بھی کامیابی چھینیں گے، بعض چھوٹے لوگ بڑے گھروں میں آگئے ہیں، سابق وفاقی وزیر
شائع 29 جون 2023 10:56am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ اس عید پر قربانی کرنا اور لوگوں سے عید ملنا مشکل بنادیا گیا ہے۔

ٹوئٹ میں شیخ رشید نے لکھا کہ ساری قوم کو عید الاضحیٰ مبارک ہو۔ زندگی میں پہلی دفعہ قربانی کا جانور خریدنا ، قربانی دینا اور لیاقت باغ میں ہمیشہ کی طرح عید کی نماز پڑھنا ، لال حویلی میں سارا دن حلقہ احباب سے عید ملنا مشکل بنا دیا گیا ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ بڑا وہی ہوتا ہے جس کا ظرف بڑا ہوتا ہے بعض چھوٹے لوگ بڑے گھروں میں آگئے ہیں انجام کو پہنچیں گے۔

شیخ رشید نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ حکمران خوشحال ہوگئے ہیں اور عوام بدحال ، قوم نے ہمت نہیں ہارنی ہارتا وہی ہے جو ہار مانتا ہے۔ سب دن ایک جیسے نہیں رہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ فتح عوام کی ہوگی موت کے منہ سے بھی کامیابی چھینیں گے جو پولیس کےعقوبت خانوں میں جیل کے زندانوں میں بخشی خانوں میں بےگناہ بند ہیں اللہ انکی مدد فرمائے ان کے والدین کو ہمت و حوصلہ عطا کرے۔

PTI Leaders Left Party

Eid ul Adha 2023

MAY 9 RIOTS