Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: لیاری میں رینجرز کی چوکی پر کریکر حملہ

کریکر حملے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں،ایس ایس پی سٹی عارف عزیز
شائع 29 جون 2023 08:51am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز کی چوکی پر کریکر حملہ کیا گیا، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق لیاری میں غریب شاہ روڈ پر واقع رینجرز چوکی پر کریکر حملہ کیا گیا، نامعلوم ملزم چوکی کے اندر کریکر پھینک کر فرار ہوگئے۔

عارف عزیز نے مزید بتایا کہ حملے میں دیسی ساختہ کریکر استعمال کیا گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ حملے کے فوراً بعد پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچی جبکہ بم ڈسپوزل کی ٹیم کو بھی طلب کیا۔

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پر کریکر حملے سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا، تاہم معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Karachi Police

Karachi Crime

Karachi law and order situation

Karachi Rangers