Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

ایشیا کی سب بڑی مویشی منڈی میں کتنے ارب روپے کے جانور فروخت ہوئے

مویشی منڈی جانوروں سے خالی ہوگئی، ترجمان منڈی
اپ ڈیٹ 28 جون 2023 08:50pm

ترجمان مویشی منڈی کے مطابق اس بار نئے مقام پر لگنے والی منڈی میں جانوروں کی ریکارڈ فروخت ہوئی۔

ترجمان مویشی منڈی کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی جانوروں سےخالی ہوگئی ہے، ہرشخص کومن پسند جانورمل گیا، اور نئے مقام پر لگنے والی منڈی میں جانوروں کی ریکارڈ فروخت ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق مویشی منڈی نادرن بائی پاس پر7 لاکھ قربانی کا جانور لائے گئے، ان میں سے ساڑھے 6 لاکھ قربانی کے جانوروں کی ریکارڈ فروخت ہوئی، جب کہ مویشی منڈی ریکارڈ 8 ارب روپے کا بزنس ہوا۔

ترجمان نے بتایا کہ کراچی کے شہری منڈی سے 1 کروڑ 20 لاکھ سے لے کر 50 سے 60 ہزار روپے تک کا جانور بھی گھر لے کر گئے۔ منڈی آنے والے بیوپاریوں، شہریوں اور میڈیا ورکرز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Eid ul Azha

Eid ul Adha 2023

Karachi's new cattle market