Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق صدرآصف زرداری عید منانے نواب شاہ پہنچ گئے

آصف زرداری نمازعید زرداری ہاؤس میں ادا کریں گے
اپ ڈیٹ 28 جون 2023 08:53pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

سابق صدرآصف علی زرداری اپنوں میں عید منانے دبئی سے نواب شاہ پہنچ گئے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری دبئی کا دورہ کرنے کے بعد عید منانے نواب شاہ پہنچ گئے ہیں۔

آصف زرداری نمازعید زرداری ہاؤس میں ادا کریں گے، اور کارکنان سےعید ملیں گے۔

واضح رہے کہ آصف علی زرداری 26 جون کو دبئی پہنچے تھے جہاں انہوں ںے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی تھی۔ جب کہ دونوں رہنماوں نے دبئی اور ابوظہبی کے حکمرانوں سے بھی ملاقات کی تھی۔

پیپلزپارٹی کے رہنما کہاں عید منائیں گے

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ میں عید منائیں گے، جب کہ شرجیل انعام میمن ٹنڈو جام، اور سسی پلیجو سجاول میں عید منائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ منظور وسان کوٹ ڈیجی، قائم علی شاہ خیرپور جب کہ خورشید شاہ، ناصر شاہ اور اویس شاہ سکھر میں عیدمنائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سعید غنی، وقارمہدی اور قادر پٹیل کراچی میں عید منائیں گے، جب کہ وزیرجامعات اسماعیل راہو بدین میں عید منائیں گے۔

Asif Ali Zardari

Bilawal Bhutto Zardari

Eid ul Azha

Bakra Eid

Eid ul Adha 2023