Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغانستان کرکٹ ٹیم کن پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ عید منا رہی ہے؟

افغان کرکٹرز اس وقت ابو ظہبی میں موجود ہیں
شائع 28 جون 2023 01:23pm
فوٹو — افغانستان کرکٹ بورڈ۔ فوٹو — فائل
فوٹو — افغانستان کرکٹ بورڈ۔ فوٹو — فائل

افغانستان کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں عید عید الاضحیٰ منا رہی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں کے ہمراہ افغان کرکٹرز اس وقت ابو ظہبی میں موجود ہیں۔

پاکستان کے سابق کرکٹرز عمران فرحت بطور بیٹنگ کوچ اور رانا نوید الحسن بطور بولنگ کوچ افغان ٹیم کے ساتھ موجود ہیں۔

اس موقع پر افغانستان کے کھلاڑیوں نے روایتی لباس پہن کر عید منائی جس کی تصاویر افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئیں۔

افغانستان کرکٹ ٹیم دورہ بنگلا دیش اور ورلڈ کپ 2023 کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

afghanistan

UAE

ابوظہبی

Eid ul Adha 2023