Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

بولان میں تیز رفتار پک اپ کھائی میں جاگری، 4خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے
شائع 27 جون 2023 06:38pm
فوٹو:اسکرین شارٹ
فوٹو:اسکرین شارٹ

پنجرہ پل کے مقام پر گاڑی کھائی میں گرنے سے خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بولان کے علاقے پنجرہ پل کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث ڈاٹسن وین بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 4 خواتین سمیت چھ افراد جا ں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، لیویز اور ریسکیو کی ٹیمیں بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور جاں بحق اور زخمیوں کو سول اسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان اور سبی سے بتایا جاتا ہے۔ جو سبی سے کوئٹہ جارہے تھے کہ راستے میں تیز رفتار کے باعث حادثے کا شکار ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین، مرد اور بچے شامل ہیں۔