Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خاتون سمیت 2 اشتہاری ملزمان متحدہ عرب امارات سے گرفتار

دونوں ملزمان کو بذریعہ فلائٹ آج لاہور ائر پورٹ پہنچایا گیا
شائع 27 جون 2023 03:44pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب پولیس نے اغواء کے مقدمات میں مطلوب دو خطرناک اشتہاریوں کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کرلیا۔

خاتون سمیت دونوں ملزمان کو بذریعہ فلائٹ آج لاہور ائر پورٹ پہنچایا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزم حادق الرحمان کو چار روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم نے 2ہفتے قبل فیصل آباد کے رہائشی کو 50 لاکھ تاوان کیلئے اغوا کروایا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے متحدہ عرب امارات میں بیٹھ کر امریکا کے واٹس ایپ نمبر سے واردات کی پلاننگ کی اور پاکستان میں موجود ساتھیوں کی مدد سے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا موبائل برآمد کرلیا گیا ہے، ترجمان پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم بھی کر لیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمہ پروین اختر خاتون کے اغوا کے مقدمہ میں پنجاب پولیس کو 2009 سے مطلوب تھی۔

ان گرفتاریوں سے بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاریوں کی مجموعی تعداد 88 ہو گئی ہے۔

UAE

Punjab police

Absconders