Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ڈاکوؤں کو کھلی چھوٹ، 6 بیٹیوں کا باپ قتل

لمکا کی دکان میں ڈکیتی، گھر کی دہلیز پر شہری لٹ گیا۔
شائع 27 جون 2023 01:05pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں تھم نہ سکیں، اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے چھ بیٹیوں کے باپ کو قتل کردیا، لیاقت آباد ڈاکخانے کے قریب ڈاکوؤں نے لمکا کی دکان لوٹ لی، گلشن اقبال میں شہری کو گھر کی دہلیز سے لوٹ کیا گیا۔

کراچی میں روز بروز بڑھتے اسٹریٹ کرائم سے عوام پریشان ہیں، وارداتوں میں شہری نقدی اور موبائل فون سے محروم ہو رہے ہیں۔

اورنگی ٹاون ساڑھے گیارہ میں ڈکیتی مزاحمت پر تاجر شہری کو قتل کردیا گیا۔

مقتول نسیم سبزی کا بیوپاری تھا، صبح سویرے سبزی لینے نکلا تھا، لیکن گھر کے قریب ملزم نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کردی، جس نسیم موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ مقتول چھ بیٹوں کا باپ تھا۔

لیاقت آباد ڈاکخانے کے قریب ڈاکوؤں نے لمکا کی دکان لوٹ لی، ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی جس کے مطابق دو موٹر سائیکل پر سوار چار ملزمان نے پہلے دکان کے مالک سے ہاتھ ملایا۔ دو ملزمان نے ہیلمٹ اور دو ملزمان نے چہرے پر ماسک لگائے ہوئے تھے۔

ملزمان نے لوٹ مار کے دوران دو موبائل فون اورنقدی رقم لوٹی، ملزمان نے فرارہوتے ہوئے دکان کے باہر ایک اور شخص کو بھی لوٹ لیا۔

اسی طرح گلشن اقبال وسیم باغ کے قریب گھر کی دہلیز پر شہری لٹ گیا، ملزمان نے شہری سے 70 ہزار روپے بھی چھین لیے، اس واقعے کی بھی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان چند سیکنڈ میں شہری سے نقد رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

Orangi Town

Liaquatabad

CCTV

Karachi Street Crimes

Gulshan Iqbal