Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان ہائیکورٹ کے 5 ججز مستقل کرنے کی منظوری

قائم مقام صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
شائع 27 جون 2023 11:47am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

بلوچستان ہائیکورٹ کے پانچ ججز مستقل کرنے کی منظوری دے دی گئی، قائم مقام صدر صادق سنجرانی کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

بلوچستان کے مستقل ہونے والے پانچ ججز میں جسٹس محمد عامر نواز ،جسٹس اقبال کاسی ، جسٹس شوکت رخشانی، جسٹس گل حسن ترین اور جسٹس سردار احمد حلیمی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ 7 جون 2023 کو سپریم کورٹ میں ہونے والے اجلاس میں جوڈیشل کمیشن نے بلوچستان ہائیکورٹ کے 5 ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کی تھی، اس اجلاس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان عمرعطاء بندیال نے کی تھی۔

sadiq sinjrani

Supreme Court of Pakistan

Balochistan High Court