Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیئر لفٹ سے گرنے والی خاتون کی لاش دریائے سوات سے مل گئی

خاتون کی ایک سال کی بچی تاحال لاپتہ ہے
شائع 26 جون 2023 10:05pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

چیئرلفٹ سے گرنے والی خاتون کی لاش تین دن بعد دریائے سوات سے مل گئی، تاہم متوفیہ کی ایک سال کی بچی تاحال لاپتہ ہے۔

3 روز قبل بحرین میں چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹنے سے ماں اور ایک سالہ بچی دریائے سوات میں گر گئی تھیں، خاتون کی لاش دریائے سوات سے مل گئی ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ خاتون کی لاش کئی کلومیٹر دور خوازہ خیلہ کوٹنئ کے مقام سے ملی، تاہم اس کی ایک سالہ بچی تاحال لاپتہ ہے۔

پولیس کے مطابق سوات کے سیاحتی علاقہ بحرین مانکیال میں دریائے سوات پر لگی ڈولی لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی۔ rسی ٹوٹنے سے ماں اور اس کی ایک سال کی بچی دریائے سوات میں گر کر لاپتہ ہوگئے۔

Sawat

sawat river

chairlift