Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایل ڈی اے میں ایک ارب 44 کروڑ روپے کی کرپشن کا منصوبہ ناکام

جعلی کاغذات پر الاٹ شدہ 27 پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخ
شائع 26 جون 2023 08:40pm

محکمہ اینٹی کرپشن نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) میں ایک ارب 44 کروڑ روپے کی کرپشن کا منصوبہ ناکام بنادیا، اور جعلی کاغذات پر الاٹ شدہ ستائیس پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخ کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (LDA) میں میگا کرپشن اسکینڈل کے خلاف بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، اور 1 ارب 44 کروڑ روپے کی کرپشن کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے جعلی کاغذات پر جوہر ٹاؤن میں 27 پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخ کردی۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ شاہد منیر نامی شخص نے اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے پلاٹوں کی جعلی الاٹمنٹ کروائی، یہ پلاٹس شہری ظہیر احمد کے نام ٹرانسفر کروائے گئے، اور بعدازاں ظہیر نے کچھ پلاٹ شاہد منیر نامی شخص کے نام منتقل کر دیئے۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق جعلی کاغذات میں ابراہیم وغیرہ کو زمین کا مالک ظاہر کیا گیا تھا، جب کہ پلاٹوں کی ٹرانسفر سرکاری فیس بھی قومی خزانے میں جمع نہیں کروائی گئی۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے افسران نے 27 پلاٹ صرف پانچ دن جعلی سازی سے ٹرانسفرکیے، منسوخ شدہ پلاٹ اب حقداروں کو الاٹ کیے جائیں گے۔

Anti Corruption Department

anti corruption punjab

LDA

Lahore Development Authority