Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز گل اشتہاری قرار، شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم

شہباز گِل جس ائرپورٹ پر نظرآئیں انہیں گرفتار کرکے پیش کیا جائے، عدالت
اپ ڈیٹ 26 جون 2023 05:13pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

شہبازگِل پر اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شہبازگِل کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جج طاہرعباس سِپرا نے ایف آئی اے کو شہباز گِل کو گرفتار کرنے کا حکم دے دی۔

جج طاہر عباس نے کہا کہ شہباز گِل جس ائیر پورٹ پر نظرآئیں انہیں گرفتارکرکے پیش کیا جائے۔

جج طاہرعباس سِپرا نے شہباز گِل کے شناختی کارڈ کو بلاک کرنے کا حکم بھی دیا۔

انہوں نے ریمارکس دیے کہ شہبازگِل جان بوجھ کر کیس کے ٹرائل کو آگے نہیں بڑھانا چاہتے، شہباز گِل کی اسلام آباد اور فیصل آباد رہائش گاہ کے باہر اشتہاری قرار دینے کا اشتہار چسپاں کیا جائے۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور اسلام آباد کو شہبازگِل کی تمام پراپرٹیز کی رپورٹ 30 دن میں عدالت جمع کروانے کا حکم بھی دے دیا۔

عدالت نے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے سمیت دیگر رپورٹس 26 جولائی کو طلب کرلیں۔

اے ایس آئی نے شہبازگِل کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ کی تعمیلی رپورٹ بھی عدالت جمع کروا دی

شہبازگِل کووارنٹ کے مطابق گرفتار کرنے کوشش کی، اے ایس آئی آصف اعوان

وارنٹ کی تعمیل نہ ہونے کے لیے شہبازگِل جان بوجھ کر امریکہ چلے گئے ہیں، اے ایس آئی آصف اعوان

shehbaz gill

NIC Block