Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی آئی اے نے پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں بڑا اضافہ کردیا

فلائنگ الاؤنس کے لئے 50 گھنٹے طیارہ اڑانا لازمی قرار
اپ ڈیٹ 26 جون 2023 04:29pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اربوں روپے خسارے میں چلنے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں بڑا اضافہ کردیا۔

ایک بیان میں پی آئی اے نے کہا کہ فلائنگ الاؤنس کے لیے 50 گھنٹے طیارہ اڑانا لازمی ہوگا، پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں اضافہ یکم جولائی سے نافذالعمل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی انتظامیہ کی سفارش پر الائونس میں اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

پی آئی اے نے کہا کہ 10 سال قومی ایئر لائنز میں سروس والے پائلٹس کے فلائنگ الائونس میں35 فیصد جبکہ 20 سال سروس والے پائلٹس کے الائونس میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

قومی ایئر لائنز کے مطابق 30 سال تک سروس والے پائلٹس کے فلائنگ الائونس میں 25 فیصد، 30 سال سے زیادہ سروس والے پائلٹس کے الاؤنس میں 20 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے واضح کیا کہ ڈیوٹی سے انکار کرنے، بغیر وجہ چھٹی کرنے والے پائلٹس کو فلائنگ الاؤنس نہیں ملے گا جب کہ الائوئنس ریٹائرڈ یا برطرف کیے گئے پائلٹس کو بھی نہیں ملے گا۔

اس کے علاوہ 60 گھنٹے فلائنگ پائلٹس کو 150 فیصد فی گھنٹہ، 70 گھنٹے فلائنگ پائلٹس کو فی گھنٹہ 200 فیصد اور 71گھنٹے سے زائد جہاز اڑانے پر250 فیصد فی گھنٹہ فلائنگ الائونس دیا جائے گا۔

ڈومیسٹک پروازوں پر فلائنگ الائونس 500 روپے فی گھنٹہ اضافے سے 750 کردیا گیا ہے، بین الاقوامی فلائٹس پرپی آئی اے کے پائلٹس کے الاونس میں 10 ڈالر فی گھنٹہ اضافہ کیا گیا ہے۔

PAKISTAN INTERNATIONAL AIRLINES (PIA)

Flying Allowance

pilots