Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آپے سے باہر بیل رسی چھڑا کر ریسٹورنٹ میں گھس گیا، ویڈیو وائرل

بیل کو پکڑ کر مالک کے حوالے کردیا گیا
اپ ڈیٹ 25 جون 2023 09:46pm
فوٹو؛اسکرین شارٹ
فوٹو؛اسکرین شارٹ

کراچی میں ایک بیل رسی چھڑا کر نجی ریسٹورنٹ میں گھس گیا، جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 بخاری کمرشل میں قربانی کا جانور رسی چھڑا کر ایک ریسٹورنٹ میں گھس گیا، واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ قربانی کا بیل مالک سے رسی چھڑا کر سڑکوں پر گھوم رہا ہے، جب کہ موٹرسائیکل سوار اور گزرنے والے افراد میں بیل دیکھ کر خوف و ہراس پھیل گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیل بھاگتے بھاگتے ایک نجی ریسٹورنٹ کے دروازے تک پہنچا، ریسٹورنٹ کے باہر موجود ملازم اندر بھاگا تو بیل بھی اندر داخل ہوگیا، تاہم خوش قسمتی سے واقعہ میں کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

بعد ازاں ریسٹورنٹ کے ملازمین اور عوام نے بیل کو پکڑ کر مالک کے حوالے کردیا۔

Eid ul Azha

Bakra Eid

Eid ul Adha 2023