Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ڈاکو ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے 12 جانور چھین کر لے گئے

واقعے کا مقدمہ ملیر کینٹ پولیس نے درج کرلیا
اپ ڈیٹ 25 جون 2023 07:09pm
تصویر: نمائندہ/ آج نیوز
تصویر: نمائندہ/ آج نیوز

عید قرباں سے قبل کراچی میں جانورچھیننے کی بڑی واردات پیش آئی ہے۔

واقعہ سپرہائی وے قبرستان کے قریب پیش آیا۔ ملزمان اسلحے کے زور پر ڈیڑھ کروڑ مالیت کے بھاری بھرکم بیل چھین کرلے گئے۔

ملزمان نے چوکیدار کو یرغمال بناکر12 جانور چھین کر لے گئے۔ پولیس کے مطابق شواہد جمع کر رہے ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

چوکیدار کا کہنا ہے کہ رات چار بجے کے قریب ایک درجن سے زائد مسلح ملزمان آئے ہم پر تشدد کرکے باندھ دیا اور دو گاڑیوں میں جانور چوری کرکے فرار ہوگئے۔

دوسری جانب ملیر کینٹ پولیس نے سپرہائی وے پر کیٹل فارم سے جانور چھیننے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مدعی مقدمہ نے بیان دیا کہ مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات چار بجے کے قریب ایک درجن سے زائد مسلح ملزمان آئے انہوں نے ہم پر تشدد کیا اور ہمیں باندھ دیا، اور ملزمان 12 بڑے جانور ایک بکرا اور گارڈ کا رپیٹر چھین کر لے گئے۔

Karachi Crime

Eid ul Adha 2023