Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ میں بکرا چوری کی انوکھی واردات

نامعلوم چور چلتی گاڑی سے قربانی کے لیے لے جانے والا بکرا نیچے اتار کر لے گئے
اپ ڈیٹ 25 جون 2023 03:33pm
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

کوئٹہ میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں جاری ہیں۔ ملزمان آج کل قربانی کے جانور چوری کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

کوئٹہ کے علاقے برما ہوٹل منیر مینگل روڈ پر چوری کی انوکھی واردات ہوئی۔ نامعلوم چور نے چلتی گاڑی سے قربانی کیلئے لے جانے والا بکرا نیچے اتار لیا۔ بکرا گاڑی سے اتار نے پر ملزم کا ساتھ پیچھے سے موٹرسائیکل پر آیا اور دونوں بکرا لے کر فرار ہوگئے۔

واقعہ کی سی سی ٹی فوٹیج منظر عام پر آنے سے شہری پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں کہ اب چوروں نے نت نئے طریقے ڈھونڈ لیے ہیں۔ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں۔

sacrificial animals

cow mandi

Eid ul Adha 2023

Cow Theft