Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

میئر الیکشن میں ووٹ نہ دینے والے پی ٹی آئی کے مزید 6 چیئرمین برطرف

اس سے قبل گیارہ چیئرمینوں کو پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔
اپ ڈیٹ 26 جون 2023 08:35am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

میئر کے الیکشن میں ووٹ نہ کرنے والے پی ٹی آئی کے مزید چھ چیئرمین برطرف کردیے گئے۔

پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے میئر کے الیکشن میں حافظ نعیم الرحمان کو ووٹ نہ دینے والے مزید چھ ارکان کو پارٹی سے نکال دیا گیا۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے گیارہ رکنی انکوائری کمیٹی کی سفارش پر مزید چھ چیئرمینوں کی پارٹی رکنیت کی برخاستگی کے لئے نوٹس جاری کر دیے۔

چھ بلدیاتی نمائندوں میں صدر ٹاؤن یوسی چھ سے محمد علی رضا، عمران پاروانی، کورنگی سے سلمان خان، کیماڑی سے عبدالمعید، اورنگی ٹاؤن سے ملک اختر، فرنٹیئر کالونی سے محمد ادریس شامل ہیں

تمام اراکین کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کے لئے پارٹی کے سیکریٹری جنرل کو بھی خط لکھ دیا گیا ہے۔

اس سے قبل گیارہ چیئرمینوں کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر پارٹی سے نکال دیا گیاتھا۔

بقیہ اراکین جن کو شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، انکوائری کمیٹی ان کی چھان بین کر کے سفارشات پارٹی صدر کو بھجوائے گی۔

Mayor Karachi Election

PTI local body chairmen