Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، پولیس نے مفرور ملزمان سمیت 4 افراد گرفتار کرلیے

تمام ملزمان اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں، پولیس
اپ ڈیٹ 25 جون 2023 11:10am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں تین مفرور ملزمان سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا۔

کراچی میں گلزار ہجری کے علاقے اسکاوٹ کالونی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت40 سالہ محمد فیصل ولد فیض کےنام سے ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول فیصل گھر سے روٹی لینے نکلا تھا، فائرنگ کے واقعے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ادھر کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس کا کراسنگ ندی کے قریب ڈکیتوں سے مبینہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈکیت مولا بخش زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے ٹی ٹی پستول برآمد ہوا۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کےلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں باڑے کے اندر فائرنگ سے نثار نامی شخص زخمی ہوگیا۔

دوسری طرف سی آئی اے پولیس اور اے وی سی سی نے مفرور ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ضلع ویسٹ سے تین ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کی شناخت یوسف، جعفر اور عبد المجید کے ناموں سے ہوئی۔

ملزم یوسف اور جعفر تھانہ اورنگی ٹاون میں پولیس کو مطلوب تھے جبکہ ملزم عبدالمجید تھانہ منگھوپیر میں پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس کے مطابق تمام ملزمان اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔ ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور مختلف مقدمات میں جیل جا چکے ہیں۔

Karachi Police

Karachi Street Crimes

bank robbery