Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

9 مئی کو توڑ پھوڑ کے مقدمے میں گرفتار عامر ڈوگر پر فرد جرم عائد

عدالت نے ملک عامر ڈوگر کو دوبارہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
شائع 24 جون 2023 05:05pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمے میں گرفتار سابق وفاقی وزیر مملکت و چیف وہپ ملک عامر ڈوگر پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے سماعت 8 جولائی تک ملتوی کرنے کا حکم دے دیا۔

فاضل عدالت نے ملک عامر ڈوگر کو دوبارہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ انہوں نے عدالت کے روبرو صحت جرم سے انکار کردیا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر دوبارہ گرفتار

پولیس تھانہ جلیل آباد کے مطابق ملک عامر ڈوگر پر پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کے بعد احتجاج کا مقدمہ درج ہے جس پر عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا تھا۔ مقدمے کے چالان کو مکمل کرکے جمع کرادیا گیا ۔

ملک عامر ڈوگر کے خلاف تھانہ اولڈ کوتوالی، تھانہ جلیل آباد ، تھانہ ممتاز آباد اور خانیوال میں مقدمات درج ہیں۔

ملک عامر ڈوگر گرفتار

ملتان پولیس نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ملک عامر ڈوگر کو 12 مئی کو گرفتار کیا تھا ، ملک عامر ڈوگر عدالت عالیہ میں 16 ایم پی او نظر بندی کے خلاف ضمانت کے لیے آئے تھے، تاہم عدالتی وقت ختم ہونے پر حفاظتی ضمانت نہیں لی گئی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت سے فرار

پولیس نے ہائی کورٹ کے اندر جاکر ملک عامر ڈوگر کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تاہم بارعہدیداران نے پولیس کو بار کے اندر داخل ہونے سے روک دیا تھا، اور پولیس ہائیکورٹ کے باہر 6 گھنٹے تک ملک عامر کا انتظار کرتی رہی، اور 6 گھنٹے کے بعد پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے کو گرفتار کرلیا۔

pti chairman

imran khan arrested

Amir dogar

MAY 9 RIOTS

Judicial Magistrate Multan