صندل خٹک نے حریم شاہ سے معافی مانگ لی؟
ٹک ٹاکر حریم شاہ کے الزامات پر مقدمے کا سامنے کرنے والی ان کی سہیلی صندل خٹک کا کہنا ہے کہ ان پر لگے تمام الزامات جھوٹے ہیں۔
صندل خٹک نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس (حریم شاہ) کی جو ویڈیو لیک ہوئی ہے، اس پر وہ مجھ پر الزام لگارہی ہے، مجھ پر لگے سب الزامات جھوٹے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عدالت میں الگ کیس چل رہا ہے اور میڈیا پر الگ بات چل رہی ہے، محترمہ نے جو الزام لگایا اس کو کلیئر کرنے آئی ہوں، محترمہ بول رہی کہ مجھ سے صندل خٹک نے معافی مانگی ہے، ایسا کچھ نہیں ہے۔
صندل خٹک نے کہا کہ فضاء حسین حریم شاہ نام ہے محترمہ کا۔
ٹک ٹاکر نے کہا کہ مجھ پر ایف آئی آر کی ہے میں نے اس کے پیچھے باتیں کی ہیں، مجھ سے جب انویسٹیگیشن کی گئی تو کچھ نہیں ملا، جب کچھ نہیں ملا تو مجھے ضمانت پر رہا کردیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ہماری دوستی بہت پہلے ختم ہوچکی ہے، جب ہم دبئی سے آئے تھے، دبئی میں بھی اس کے بہت ایشو بنے تھے، جب بھی یہ کسی کی ویڈیو لیک کرتی تھی تو میرا نام آتا تھا۔
صندل خٹک نے مزید کہا کہ حریم شاہ کی ویڈیوز 28 فروری کو لیک ہوئیں، ایف آئی آر میں یہ نہیں کہا گیا کہ میں نے ویڈیو لیک کیا، میں ٹک ٹاک پر 8 سال سے ہوں، میرا موبائل ایف آئی اے والوں کے پاس ہے، انہوں کو کچھ نہیں ملا میرے موبائل پر۔
انہوں نے کہا کہ صندل کے پیچھے اگر کوئی ہوتا تو دو دن جیل میں کیسے گزارتی؟
یاد رہے کہ ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ساتھی ٹک ٹاکر صندل خٹک پر ان کی نازیبا ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل کرنے کا الزام عائد کر رکھا ہے۔
Comments are closed on this story.