Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

میئر الیکشن میں غیر حاضر 11 پی ٹی آئی نمائندوں کو پارٹی سے نکال دیا گیا

جوابات اطمینان بخش نہیں، حلیم عادل شیخ
اپ ڈیٹ 24 جون 2023 06:16pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے نمائندوں کے جواب غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے میئر کراچی کے الیکشن میں غیر حاضر 11 پی ٹی آئی نمائندوں کو پارٹی سے نکال دیا۔

میئرکراچی کے الیکشن میں غیرحاضر گیارہ پی ٹی آئی نمائندوں کو پارٹی سے نکال دیا گیا۔

صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ نے شوکاز نوٹس کا جواب غیرتسلی بخش قرار دے دیا۔

صدر پی ٹی آئی سندھ نے رکنیت منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ان یوسی چیئرمین نے میئر کے الیکشن میں پارٹی کی ہدایت پر عمل نہیں کیا۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جوابات اطمینان بخش نہیں، ایک جیسے جوابات ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پارٹی سے نکالے جانے والوں میں 10 چیئرمین اور ایک وائس چیئرمین شامل ہے، مومن آباد ٹاؤن کے وائس چیئرمین محمد اکبر پر پارٹی کے خلاف سازش کا بھی الزام ہے، نکالے گئے نمائندوں میں مومن آباد کے اسد اللہ، صلاح الدین، امجد علی، ملیر کے عاصم حیدر، صدر ٹاؤن کے اسلم خان نیازی، موریو میر بحر کے زبیر موسی، شاہ فیصل کالونی کے سلیمان خان، منگھوپیر کے عزیز اللہ اور لیاری کےعبدالغنی شامل ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے مزید بتایا کہ خواتین کی مخصوص نشست پر کامیاب صنوبر فرحان کو بھی پارٹی سے فارغ کردیا گیا ہے۔

pti

Haleem Adil Sheikh

Mayor Karachi Election

PTI local body chairmen