Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج

موٹرسائیکل سوار اور اس کے ساتھیوں نے لاتوں اور گھونسوں سے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا، اہلکار
شائع 24 جون 2023 12:49pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

واقعہ کا مقدمہ پریڈی تھانے میں درج کیا گیا۔ متن کے مطابق مدعی مقدمہ ٹریفک سیکشن ایمپریس مارکیٹ کے اہلکار منیر حسین نے بیان دیا ہے کہ وہ ٹریفک کی روانی کے حوالے سے ڈیوٹی پر تعینات تھا۔ اس دوران صدر دواخانہ سے پریڈی چوک داؤد پوتا روڈ کی جانب جانے والے موٹر سائیکل سوار کو اے ایس آئی صدیق نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر روکا، اس کا چالان کیا جس پر وہ مشتعل ہوگیا۔

مشتعل موٹر سائیکل سوار کے دیگر دو ساتھی بھی آگئے اور انھوں نے مجھے برا بھلا کہا جس کے بعد لاتوں اور گھونسوں سے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور سرکاری کام میں مداخلت کی۔

واقعے کی وڈیو بھی منظرعام پرآگئی ہے جس میں پولیس اہلکار کو شہری پرتشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے، شہریوں نے بھی دفاع میں پولیس اہلکاروں پرتشدد کیا۔

Karachi Police

Karachi Transport

Karachi Traffic Police