جھل مگسی میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق، 2 زخمی
فائرنگ سے جاں بحق افراد میں محکہ ہیلتھ کا ملازم علی اصغر کھنجانی بھی شامل ہے
بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں پانچ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
جھل مگسی کے علاقے گنداواہ میں قبائلی تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔ فائرنگ کے مختلف واقعات ہوئے جس کے نتیجے میں پانچ افراد کی زندگیوں کے چراغ گل ہوگئے۔
فائرنگ کے واقعات کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں و زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال گنداواہ منتقل کیا۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز بھی کردیا۔
سیڈ فارم کے قریب ہونے والی فائرنگ کے ایک واقعہ میں کھنجانی برادری کے دو افراد مارے گئے جن میں سبزی فروش محمد عٹمان کھنجانی لاشاری اور محکہ ہیلتھ کا ملازم علی اصغر کھنجانی شامل ہے جبکہ زخمیوں میں سلیمان کھنجانی اور قدیر حسین کھنجانی شامل ہیں۔
Balochistan Police
Balochistan law and order situation
Balochistan Health Ministry
مقبول ترین
Comments are closed on this story.