کراچی، عید الاضحیٰ قریب آتے ہی مرغی کا گوشت کا مہنگا ہوگیا
عید پرگوشت سستا ہونے کے بجائے مہنگا ہوگیا
عید الاضحیٰ قریب آتے ہی کراچی کی مختلف مارکیٹوں میں زندہ مرغی اور گوشت کے ریٹ میں بڑا فرق سامنے آگیا ہے۔
پولٹری فارمرزنے ریٹیل میں زندہ مرغی 16 روپے اضافے سے 500 اور گوشت 60 روپے مہنگا کرکے 800 روپے کلوتک پہنچا دیا ہے۔
پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کافی وقت سے مرٖغی کی فیڈ جو باہر ملک سے آتی ہے اس کی برآمد پر پابندی کی وجہ سے گوشت مہنگا فروخت کیا جارہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی کی قیمتوں میں اضافہ سمجھ سے بالاتر ہےعموماً بڑی عید پر مرغی کا گوشت سستا ہوجاتا ہے مگر اس مرتبہ قیمتوں میں کمی نہیں ہوئی۔
مرغی کے سرکاری سطح پرفی کلو ریٹیل قیمت 570 روپے اور زندہ مرغی کی ریٹیل فی کلو سرکاری قیمت 368 روپے ہے مقررہے۔
Chicken Meat
Eid ul Adha 2023
مقبول ترین
Comments are closed on this story.