Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خواتین اور بچوں کا سہارا لے کر بکرا چوری کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار

علاقہ مکینوں نے مبینہ چور کو پکر کر تشدد کا نشانہ بنایا
شائع 23 جون 2023 08:04pm

گلشن اقبال میں مبینہ چور نے خواتین اور بچوں کو گاڑی میں بیٹھا کر بکرے چوری کرنی کی کوشش کی جو ناکام ہوگئی اور پولیس نے چور کو گرفتار کرلیا۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں بکرا چوری کی انوکھی واردات سامنے آئی ہے، جہاں مبینہ چور نے خواتین اور بچوں کو گاڑی میں بیٹھا کر بکرے چوری کرنی کی کوشش کی جو ناکام ہوگئی۔

پولیس کے مطابق چورنےفیملی کوگاڑی میں بٹھا کر بکرے چوری کرنے کی کوشش کی، لیکن قریب موجود اہل علاقہ نے اسے پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا، جب کہ گاڑی پر پتھراؤ کرکے شیشے بھی توڑ دیئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مبینہ ملزم کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

Eid ul Azha

Bakra Eid

Eid ul Adha 2023

Qurbani

Stealing a goat