Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ آج بھی جاری

پی ٹی آئی خواتین ونگ کی گلگت میں نائب صدر کا بھی پارٹی چھوڑ نے کا اعلان
اپ ڈیٹ 23 جون 2023 08:40pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خواتین ونگ کی گلگت میں نائب صدر بشریٰ پیرزادہ نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

9 مئی کے واقعات کے بعد سے اب تک تحریک انصاف کے اہم قیادت سمیت درجنوں رہنما پارٹی کو خیرباد کہہ چکے ہیں اور متعدد نے پہلے سے منحرک رہنما جہانگیر ترین کی نئی جماعت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت بھی اختیار کرلی ہے۔

پارٹی رہنماؤں کا پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے اور آج گلگت سے تعلق رکھنے والی پی ٹی آئی خواتین ونگ کی نائب صدربشریٰ پیرزادہ نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

بشری پیرذادہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو ریاست کے خلاف ہونے والی شرپسندی ناقابل برداشت ہیں، شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی قابل مذمت ہے، افواجِ پاکستان کے خلاف ایسی حرکتیں دشمن کے عزائم کی تکمیل کی کوشش ہے۔

بشری پیرزادہ نے مطالبہ کیا کہ پاک فوج کے خلاف گلگت میں نعرے بازی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے عہدے اور بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

pti

PTI Leaders Left Party