Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پشاور ہائیکورٹ نے جانوروں کی غیرقانونی افغانستان منتقلی روک دی

صوبائی حکومت، آئی جی پولیس، محکمہ لائیو اسٹاک کو مویشیوں کی غیرقانونی منتقلی روکنے کے احکامات
شائع 23 جون 2023 03:21pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پشاور ہائیکورٹ نے جانوروں کی غیرقانونی افغانستان منتقلی روک دی۔

پشاور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے مویشیوں کی غیرقانونی افغانستان منتقلی کیخلاف کیس کی سماعت جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار نے کی۔ پشاور بار ایسوسی ایشن نے عدالت کو مویشیوں کے افغانستان لے جانے کے بارے میں تحفظات سے آگاہ کیا۔

پشاور بار نے عدالت کو بتایا کہ جانوروں کو غیرقانونی طور پر افغانستان لے جایا جارہا ہے جسکی وجہ سے عوام پر بوجھ بڑھ رہا ہے کیونکہ مویشی افغانستان جانے سے نہ صرف جانوروں کی کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ اس لئے جانوروں کی بیرون ملک منتقلی کو روکا جائے۔

عدالت نے استدعا منظور کرکے صوبائی حکومت، آئی جی پولیس اور محکمہ لائیو اسٹاک کو مویشیوں کی غیرقانونی منتقلی روکنے کے احکامات جاری کرکے سماعت 27 جون تک ملتوی کردی۔

Peshawar High Court

cow mandi

Livestock department Kpk

Cow Prices