Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیوکراچی میں ڈاکوؤں کے ٹوپی گروپ کی واردات

موٹرسائیکل سوار 3 ملزمان شہریوں کو لوٹ کر چند سیکنڈز میں فرار ہوگئے
شائع 23 جون 2023 02:39pm
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

کراچی میں لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے۔ نیوکراچی میں ڈاکوؤں کے ٹوپی گروپ نے واردات کرکے دو نوجوانوں کو لوٹ لیا۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹوپی گروپ نے قربانی کے جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے 2 نوجوانوں کو لوٹ لیا۔

موٹرسائیکل سوار 3 ملزمان 2 موبائل فونز اور رقم چھین کر چند سیکنڈز میں فرار ہوگئے۔ تینوں ملزمان شلوار قمیض اور کیپ لگائے ہوئے تھے۔ شناخت چھپانے کے لئے تینوں ملزمان نے چہرے پر ماسک لگا رکھے تھے۔

Karachi Police

Dacoits

Karachi law and order situation