Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : قربانی کے جانور کو دیکھنے کا شوق بچے کی جان لے گیا

بیل رسی چھڑا کر بھاگا تو رسی بچے کے پیر سے لپٹ گئی
شائع 23 جون 2023 02:27pm
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

کراچی میں قربانی کے جانور کو دیکھنے کا شوق بچے کی جان لے گیا۔

نیو کراچی الیون جی گودھرا چوک کے قریب 12 سالہ ابرہیم قربانی کے لئے لایا گیا بیل دیکھ رہا تھا کہ بیل بپھر گیا۔ افسوس ناک واقعے کی سی سی ٹی وی آج نیوز نے حاصل کرلی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیل رسی چھڑا کر بھاگا تو رسی بچے کے پیر سے لپٹ گئی، بپھرا جانور بچے کو رگڑتا ہوا دور تک لے گیا۔

مویشی کی رسی میں بچے کو لپٹا دیکھا تو لوگوں نے بچے کو بچانے کی کوشش کی اور بیل کو گلی میں پکڑنے کے بعد بچے کو اسپتال منتقل کیا، شدید چوٹیں لگنے کے باعث 12 سالہ ابراہیم دم توڑ گیا۔

cow mandi

Eid ul Adha 2023

Cow Theft