Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایف آئی اے فیصل آباد کی بڑی کارروائی، اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ گینگ گرفتار

گرفتار ملزمان سے متعدد پاکستانی پاسپورٹس اور 10جعلی ویزے برآمد، حکام
شائع 23 جون 2023 02:16pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل فیصل آباد نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ گینگ کو گرفتارکر لیا۔

حکام ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو شیخوپورہ روڈ فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا جن میں صغیر عباس اور وقاص مسیح شامل ہیں۔

حکام کے مطابق ملزمان یورپی ممالک میں ورک ویزے کے نام پر رقوم وصول کرتے تھے، گرفتار ملزمان سے متعدد پاکستانی پاسپورٹس اور 10جعلی ویزے برآمد کرلیئے گئے۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزمان ہنڈی حوالہ میں بھی ملوث تھے جن کے موبائل فون سے ہنڈی حوالہ سے متعلق پیغامات بھی برآمد کرلیئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف فارن ریگولیشن ایکٹ اور پاسپورٹ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیئے گئے ہیں۔

FIA

Faisalabad

Human Smuggling