Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے عامر میر کو ایک اور وزارت دیدی

عامر میر کے صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری
اپ ڈیٹ 23 جون 2023 02:48pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبائی وزیر عامر میر کو ایک اور محکمہ تفویض کردیا۔

عامر میر کو محسن نقوی کی جانب سے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی وزارت بھی دے دی گئی ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے عامر میر کے صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

عامر میر اب محکمہ اطلاعات و ثقافت، سیاحت، آرکیالوجی اور میوزیم سمیت محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے معاملات کو بھی دیکھیں گے۔

mohsin naqvi

amir mir

caretaker information minister punjab