Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کے ٹو مہم کے دوران برطانوی پیراگلائیڈر کو دل کا دورہ

پیراگلائیڈر کو دل کا دورہ پڑنے پر پاک فوج سے مدد طلب
اپ ڈیٹ 23 جون 2023 12:30pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سکردو: کے ٹو پر مہم جوئی کےدوران برطانوی پیراگلائیڈر کو دل کا دورہ پڑا ہے۔

جنوبی افریقا اور برطانیہ کی 5 رکنی ٹیم کے ٹو پر پیراگلائیڈنگ کی مہم پر ہے، اس دوران برطانوی پیراگلائیڈر کو پیجو کے مقام پر دل کا دورہ پڑا گیا۔

غیر ملکی پیراگلائیڈر کو دل کا دورہ پڑنے پر ضلعی انتظامیہ نے پاک فوج سے مدد طلب کرلی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گلگت بلتستان کے علاقے شگر میں سات ہزار میٹر بلند چوٹی اسپانٹک کو سرکرنے کی مہم کے دوران چیک ری پبلک کی کوہ پیما زخمی ہوئی تھیں۔

k2

PARAGLIDER