Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا، مختلف علاقوں میں 10 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ

بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 765 میگاواٹ تک پہنچ گیا، ذرائع پاور ڈویژن
شائع 23 جون 2023 10:58am
تصویر بذریعہ روئٹرز
تصویر بذریعہ روئٹرز

ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے مختلف علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی جس سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 765 میگاواٹ ہے، بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 235 میگاواٹ ہے جبکہ ملک بھر میں بجلی کی طلب 27 ہزار میگاواٹ ہے۔

ذرائع کے مطابق پن بجلی کی پیداوار 8 ہزار میگاواٹ ہے، سرکاری تھر مل پاور پلانٹس 520 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں اور نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار میگاواٹ ہے۔

پاور ڈویژن ذرائع نے مزید بتایا کہ ونڈ پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار ایک ہزار 2 سو 25 میگاواٹ ہے، سولر بجلی گھروں کی پیداوار 120 ہے اور بگاس سے 100 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے جبکہ نیوکلیئر پاور پلانٹس کی پیداوار 3 ہزار 2 سو 70 میگاواٹ ہے۔

load shedding

Gas shortage

K-Electric