Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیچیدہ ’تعلق‘ سے بندھی لڑکی کی کہانی

دیکھیے ڈرامہ تعلق 27 جون سے صرف آج انٹرٹینمنٹ پر
اپ ڈیٹ 23 جون 2023 08:13pm

آج انٹرٹینمنٹ لارہا ہے اپنے ناظرین کے لیے ڈرامہ سیریل ’تعلق‘ جو ایسے ہی پیچیدہ ’تعلق‘ سے بندھی لڑکی کی کہانی ہے۔

ڈرامہ تعلق کا نیا پرمو جاری کردیاگیا ہے جسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ڈرامے میں ایسے اہم موضوعات پر روشنی ڈالی گئی ہے جن کے بارے میں بات کرنا ہمارے معاشرے میں ممنوع سمجھا جاتا ہے۔

ڈرامہ’تعلق’ کی کہانی ایک نوبیاہتا جوڑے کے گرد گھومتی ہے، جنہیں اپنے رشتے کے آغاز سے ہی چیلنجز کا سامنا ہے، بیوی اپنے حقوق کو سمجھنے کے لیے کس طرح ہمت سے کام لیتی ہے اور اس کے بارے میں بات کرتی ہے اور معاشرہ اس پر کیا ردعمل ظاہر کرتا ہے۔

ڈرامہ کی کاسٹ میں جنید اختر بطور اسیر، نوال سعید بطور آئمہ ، کنزیٰ پٹیل بطور عائشہ ، توقیر احمد بطور اعظمی، زیبا علی بطور مسز سلطان ، ساجد شاہ بطور فاروقی، سلینا سپرا بطور تہمینہ مسکان جنید بطورعین اور شبانہ شیخ بطور صالحہ شامل ہیں۔

یہ ڈرامہ 27 جون سے ہر منگل اور بدھ کی رات 8 بجے آج انٹرٹینمنٹ پر نشر کیا جائے گا۔

Aaj entertainment

Drama seria Taaluq

Taaluq

Nawal Saeed