Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

کراچی: ڈیڑھ ماہ میں قربانی کیلئے 53 جانورچوری کرلیے گئے

چوری کیے جانے والے جانوروں میں 42 بکرےاور 11 گائے شامل
اپ ڈیٹ 23 جون 2023 01:15am

کراچی میں جہاں اسٹریٹ کرائمز کے تعداد بڑھ رہی ہے وہیں عیدالاضحٰی کے موقع پرقربانی کیلئے لائے گئے 53 جانورچوری کرلئے گئے۔

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے بعد عید قرباں قریب آتے ہی قربانی کے جانوروں کی لوٹ مارکا سلسلہ زور پکڑ گیا ہے، اور شہر میں صرف ڈیڑھ ماہ میں قربانی کیلیے لائے گئے 53 جانورچوری کرلئے گئے ہیں، چوری ہونے والے جانوروں میں 42 بکرے 11 گائے شامل ہیں۔

نارتھ کراچی سیکٹر7 اے پلاٹ سے حمزہ سعید کے 40 بکرے چوری ہوئے، اور عزیز آباد یاسین آباد سے دکان کا شٹر کاٹ کر 2 بکرے چوری کرلئے گئے۔

فرئیر تھانے کے قریب فلیٹ سے ساڑھے 3 لاکھ روپے مالیت کی گائے چوری کرلی گئی، گلشن اقبال بلاک 10 اے گھر کے باہر بندھی گائے ملزمان گاڑی میں ڈال کر لے گئے، اورنگی ٹاؤن سے 7 ملزمان قربانی کے 4 جانور چوری لے اڑے، جب کہ اسی علاقے سے دکان میں بندھے قربانی کے 5 جانور بھی چوری کرلیے گئے۔

چوری ہونے والے قربانی کے جانوروں میں سے ایک بھی جانور پولیس برآمد نہیں کراسکی، تاہم گلشن اقبال سے چوری ہونے والا جانور مالک نے خود ڈھونڈ نکالا۔

Eid ul Azha

Bakra Eid

Eid ul Adha 2023

Qurbani

Cow Theft