Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت انسانی اسمگلنگ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے، چوہدری شجاعت

حکومت متاثرہ خاندانوں کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے، صدر ق لیگ
شائع 22 جون 2023 08:56pm
فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز

پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت انسانی اسمگلنگ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے اور متاثرہ خاندانوں کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔

صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت سے پارٹی رہنما شیخ قاسم مہدی نے ملاقات کی، جس میں ملکی، معاشی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چوہدری شجاعت نے میڈیا پلیٹ فارمز پر پارٹی ایجنڈے کو اُجاگر کرنے پر زور دیا، اور یونان میں کشتی حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے، انسانی اسمگلنگ ایک مکروہ غیر قانونی دھندہ ہے جو اب تک ہزاروں جانیں لے چکا ہے، انسانی اسمگلنگ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ملک میں نرسنگ کئیر کے شعبے میں روزگار کے وسیع مواقع موجود ہیں، جہاں اسٹوڈنٹس کو کوالٹی ٹریننگ دے کر بہتر روزگار کے قابل بنایا جا سکتا ہے۔

صدر ق لیگ نے کہا کہ مختلف ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیوٹ کے ذریعے نوجوانوں کو تربیت دے کر بہتر روزگار مہیا کیا جاسکتا ہے، جس سے نوجوانون کے اندر غیر قانونی طور پر دوسرے ممالک میں جانے کے امر کی حوصلہ شکنی ہو گی۔

PMLQ

Greece

Chaudhry Shujat Hussain

Greece Boat Disaster