Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان ریلوے کا عیدالاضحٰی پر 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

پہلی ٹرین 26 جون صبح 10 بجے کوئٹہ سے براستہ لاہو پشاور روانہ ہوگی
شائع 22 جون 2023 08:46pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

محکمہ ریلوے نے عیدالاضحٰی کے موقع پر3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا۔

پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر مسافروں کی سہولت اور عید پر سفر کرنے والوں کے رش کے پیش نظر اسپیشل ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق پہلی اسپیشل ٹرین 26 جون کی صبح10 بجے کوئٹہ سے روانہ ہوگی، جو اگلے روز براستہ لاہور پشاور پہنچے گی۔

دوسری ٹرین 27 جون کی رات ساڑھے 8 بجے کراچی سے چلے گی اور براستہ ملتان لاہور کیلئے روانہ ہوگی۔

تیسری ٹرین 3 جولائی کو صبح 11 بجے لاہور سے براستہ ملتان ہوتی ہوئی کراچی پہنچے گی۔

eid holidays

eid special train

Eid ul Azha

Bakra Eid

Eid ul Adha 2023