Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں پہلی ایئر ٹیکسی سروس متعارف کرانے والے عمران اسلم اغوا

جناح ٹرمینل کے سگنل پرعمران اسلم کو نامعلوم افراد گاڑی سے اتارکرلے گئے، منیجر
شائع 22 جون 2023 05:50pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

ملک میں پہلی ایئر ٹیکسی سروس متعارف کرانے والے اسکائی ونگز کے مالک عمران اسلم کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔

ایوی ایشن بزنس سے وابستہ اہم شخصیت کراچی ائیر پورٹ کے قریب سے لاپتہ ہوگئے ہیں، اور اسکائی ونگز کے منیجر کے مطابق عمران اسلم کل رات سےلاپتہ ہیں، انہیں جناح ٹرمینل کے سگنل پر نامعلوم افراد گاڑی سے اتار کر لے گئے ہیں۔

منیجر نے بتایا کہ عمران اسلم اسکائی ونگزکمپنی کے مالک ہیں اور انہوں نے ملک میں پہلی ایئر ٹیکسی سروس متعارف کرائی، ان کے اغوا کی درخواست ائیر پورٹ تھانہ میں درج کرائی لیکن پولیس حکام اغواء کی درخواست وصول نہیں کررہے۔

Kidnapping for Ransom

Sky Wings

Air Taxi

Pakistan business Community