Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاناما اسکینڈل، ایف آئی اے نے پرویز الہیٰ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف منی لانڈرنگ اور کرپشن کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا
شائع 22 جون 2023 02:23pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاناما اسکینڈل میں پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی اور ان کے صاحبزادے مونس الہٰی کی کمپنیز کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد ایف آئی اے نے سابق وزیراعلیٰ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے درج مقدمے کے بعد چوہدری پرویزالہیٰ کی نئے مقدمے میں گرفتاری متوقع ہے، ایف آئی آر کے متن مطابق منی لانڈرنگ اور کرپشن کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پرویز الہٰی اور مونس الہٰی نے 5 کمپنیز میں اربوں روپے چھپائے ہیں، سابق وزیر اعلیٰ نے مبینہ منی لانڈرنگ سے پاناما میں کمپنیاں خریدیں۔

منی لانڈرنگ کیس

لاہور کی انسداد بینکنگ جرائم عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کی اہلیہ تحریم الہٰی سمیت چار ملزمان کی ضمانت کی توثیق کردی ہے۔

عدالت نے 10 ،10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ ملزمان میں راسخ الہیٰ، زارا الہٰی، تحریم الہیٰ اور ضیغم عباس شامل ہیں۔ چاروں ملزمان نے عدالت کے روبرو پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی تھی۔

Panama Papers

Chaudhry Pervaiz Elahi

Monis Elahi

MAY 9 RIOTS