Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ڈاکوؤں نے پولیس کو بھی نہ چھوڑا، اہلکار سے سرکاری اسلحہ چھین لیا

اہلکار نے تھانے میں اسلحہ جمع کرانا تھا لیکن وہ ساتھ لے گیا، ایس ایچ او
شائع 21 جون 2023 10:52pm

ناردرن بائی پاس کے قریب ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار سے سرکاری اسلحہ چھین لیا گیا۔

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں روز بروز بڑھتی جارہی ہے، اور بے لگام ڈاکوؤں سے عوام تو کیا پولیس اہلکار بھی نہیں بچ سکے۔

کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب ڈاکو پولیس اہلکار سے سرکاری اسلحہ چھین کر باآسانی فرار ہوگئے۔

منگھوپیر پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے، اور پولیس اہلکار ارسل شوکت کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔

پولیس اہلکار کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے واردات کی، اور سرکاری اسلحہ چھین کر لے گئے۔

ایس ایچ او منگھوپیر تھانہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے، اور اہلکارارسل شوکت کاابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا ہے، اس نے گلشن معمار تھانے میں اسلحہ جمع کرانا تھا، لیکن وہ اسلحہ جمع کروانے کے بجائے ساتھ لے جا رہا تھا، معاملہ مشکوک ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

Karachi Police

Street Crimes

Karachi Crime

Karachi Street Crimes