Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس

ختم نبوت پر ایمان نہ رکھنے والا مسلمان نہیں ہو سکتا،وزیر داخلہ
شائع 21 جون 2023 07:30pm

وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ ختم نبوت پر ایمان نہ رکھنے والا مسلمان نہیں ہو سکتا۔

وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کی زیر صدارت حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر مملکت عبدالرحمان، سیکریٹری داخلہ کے علاوہ وزارت داخلہ، وزارت خارجہ کے نمائندے، ایف آئی اے، پی ٹی اے اور پیمرا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے ڈاکٹرشفیق امینی، مفتی عمیرالازہری اور دیگر ممبران اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، جب کہ تحریک لبیک کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے بقیہ نکات پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت کا تحفظ ہر مسلمان کا دینی فریضہ ہے، ختم نبوت پر ایمان نہ رکھنے والا مسلمان نہیں ہو سکتا۔

رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ ناموس رسالت پر کسی قسم کی مصلحت کا تصور نہیں کیا جا سکتا، عشق رسالت ہر مسلمان کی رگ رگ میں ہے۔

Rana Sanaullah

TLP

Saad Hussain Rizvi