Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی ائر لائن کی ریاض سے کراچی کی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار

سعودی ائر کی پرواز ایس وی 708 تاحال اڑان نہ بھرسکی
شائع 21 جون 2023 04:57pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

سعودی ائر لائن کی ریاض سے کراچی کی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی، جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی ائر کی پرواز ایس وی 708 تاحال ریاض سے کراچی کے لیے اڑان نہ بھرسکی۔

کراچی آنے والے پاکستانیوں کی بڑی تعداد ریاض ائرپورٹ پر خوار ہورہی ہے۔ پرواز کو صبح 7 بجے ریاض سے کراچی کے لیے روانہ ہونا تھا۔

ذرائع کے مطابق پرواز کا وقت اب سعودی مقامی وقت شام 5 بجے کردیا گیا ہے، مجموعی طور پر 300 سے زائد پاکستانی مسافر ہیں۔

karachi

Riyadh

saudi air lines

saudi flight