Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ناگن چورنگی کے قریب گیس لائن میں دھماکا ہوگیا

علاقے میں گیس کی فراہمی منقطع کردی
شائع 21 جون 2023 04:34pm
تصویر: نمائندہ آج نیوز
تصویر: نمائندہ آج نیوز

کراچی میں ناگن چورنگی کے قریب اعجاز پکوان کے پاس گیس کی لائن میں دھماکا ہوگیا، دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ایک فائر ٹینڈر نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ہے گیس پائپ کی مرمت بھی کی جارہی ہے۔

سوئی گیس حکام نے کہا کہ علاقے میں گیس کی فراہمی منقطع کردی گئی ہے۔ ایس ایچ او سر سید پولیس نے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں جان و مال کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

Nagan Chowrangi

Sui Southern Gas Company