Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پیپلز پارٹی نے لطیف کھوسہ اور اعتزاز احسن کی پارٹی رکنیت ختم کردی

'لطیف کھوسہ بیٹے کو اٹارنی جنرل لگوانا چاہتے تھے لیکن یہ عہدہ نہ ملنے پر بلیک میلنگ شروع کردی۔'
اپ ڈیٹ 21 جون 2023 07:50pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید نے لطیف کھوسہ اور اعتزازاحسن کی پارٹی رکنیت ختم کردی۔

ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید نے کہا کہ لطیف کھوسہ سے کہا تھا ریڈلائن کراس نہ کریں لیکن انہوں نے پارٹی کی ریڈ لائن کراس کی۔

رانا فاروق سعید نے الزام لگایا کہ لطیف کھوسہ بطور وکیل پیپلز پارٹی میں آئے اور مراعات بھی لیتے رہے، وہ اپنے بیٹے کو اٹارنی جنرل لگوانا چاہتے تھے لیکن یہ عہدہ نہ ملنے پر بلیک میلنگ شروع کردی۔

پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے قائم مقام صدر کا کہنا تھا کہ لطیف کھوسہ کی بنیادی رکنیت ختم کر رہے ہیں۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب آفس میں ’وال آف شیم‘ کا افتتاح بھی کیا گیا جس میں لطیف کھوسہ کی تصویر لگائی گئی تھی۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے قائم مقام صدر نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ معروف قانون دان اور پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزازاحسن کی بھی پارٹی رکنیت خارج کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دونوں رہنما مختلف ٹی وی شوز اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے حکومت پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں۔

PPP

latif khosa

Wall of Shame