صدر نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دے دی
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دے دی، جسٹس فائز عیسیٰ کی تعیناتی کا اطلاق 17 ستمبر 2023 سے جسٹس عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ کے بعد ہوگا۔
سپریم کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال آئین کے آرٹیکل 179 کے تحت 16 ستمبر 2023 کو ریٹائر ہوں گے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ تعیناتی کا اطلاق 17 ستمبر 2023 سے جسٹس عمرعطا بندیال کی ریٹائرمنٹ سے ہوگا۔
صدر عارف علوی نے چیف جسٹس کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے 3 کے تحت کی۔
صدر مملکت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے 17 ستمبر 2023 کو عہدے کا حلف لیں گے۔
صدرمملکت نے 2 ماہ پہلے ہی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے چیف جسٹس بننےکی منظوری دی ہے، قاضی فائز عیسیٰ پاکستان کے 29 ویں چیف جسٹس ہوں گے۔
موجودہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے 2 فروری 2022 کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا اور وہ 17 ستمبر 2023 کو ریٹائر ہوجائیں گے۔
صدر پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے چیف جسٹس کی تعیناتی کی خبر جاری کی گئی ہے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بطور چیف جسٹس عہدے کا کب حلف اٹھائیں گے
سپریم کورٹ کے سنئیر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ موجودہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ کے بعد 17 ستمبر کو بطور چیف جسٹس پاکستان عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
دوسری جانب وزارت قانون نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزارت قانون نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا۔
جسٹس قاضی فائزعیسیٰ 17 ستمبر کو چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔
جسٹس قاضی فائزعیسیٰ سپریم کورٹ کے سینیئرترین جج ہیں، ان کی تقرری آئین کے آرٹیکل 175 اے اور 177 کے تحت کی گئی۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کون ہیں؟
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 26 اکتوبر 1959 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے، والد مرحوم قاضی محمد عیسیٰ آف پشین، قیامِ پاکستان کی تحریک کے سرکردہ رکن تھے۔ انہوں نے کوئٹہ سے اپنی ابتدائی تعلیم اور لندن سے قانون کی تعلیم حاصل کی۔
جسٹس قاضی فائز 30 جنوری 1985 کو بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ کے طور پر رجسٹرڈ ہوئے اور پھر مارچ 1998 میں ایڈووکیٹ سپریم کورٹ بنے، 5 اگست 2009 کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بلوچستان ہائیکورٹ کے جج بنے۔
24 سال تک شعبہ وکلات سے وابستہ رہنے والے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 5 ستمبر 2014 کو سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔
جسٹس قاضی فائزعیسی اپنے بعض فیصلوں کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں جن میں میموگیٹ کمیشن ، سانحہ کوئٹہ انکوئری کمیشن 2016، آرٹیکل 183 تین کی تجدید کا معاملہ ، فیض آباد دھرنا فیصلہ ، پی سی او ججز کیس اور ان کے خلاف صدارتی ریفرنس بھی شامل ہیں۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا بطور چیف جسٹس پاکستان دور بہت مختصر ہوگا وہ 25 اکتوبر 2024 کو عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔
Comments are closed on this story.