Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدالت نے اعجاز چوہدری کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

اعجاز چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد
شائع 20 جون 2023 01:17pm

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی۔

تفتیشی افسر انسپکٹر شوکت علی نے اعجاز چوہدری کو تھانہ شادمان کے مقدمہ نمبر 768/23 میں تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا اور مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم اعجاز چوہدری تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں ملوث ہے، ملزم نے کارکنان کو جلاؤ گھیراؤ توڑ پھوڑ پر اُکسایا، ملزم اعجاز چوہدری کا تفتیش کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں اعجاز چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔

Judicial Remand

ejaz chaudhry

Lahore Anti Terrorism Court