Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

علی محمد خان کیخلاف خیبرپختونخوا میں درج مقدمات کا ریکارڈ طلب

علی محمد خان کو ایک کیس میں ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار کیا جاتا ہے، وکیل
شائع 20 جون 2023 12:57pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کیخلاف خیبرپختونخوا میں درج مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

سابق وفاقی وزیر کی ضمانت اور انکے کیخلاف خیبرپختونخوا میں درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر جسٹس اشتیاق ابراھیم اور جسٹس شکیل احمد نے سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ علی محمد خان کو ایک کیس میں ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار کیا جاتا ہے اس لئے انھیں ضمانت دے کر خیبرپختونخوا میں ان کے کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

عدالت نے سماعت 22 جون تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ علی محمد کیخلاف درج مقدمات کا ریکارڈ آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔

PTI Leaders arrested

PTI Leaders Left Party

MAY 9 RIOTS