Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دوران ٹرائل بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان سے متعلق عدالت کا بڑا فیصلہ جاری

وفاقی حکومت کو اسپیشل کورٹ تشکیل دینے کا حکم
شائع 20 جون 2023 12:03pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے دوران ٹرائل بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان سے متعلق بڑا فیصلہ جاری کیا ہے۔

ایف آئی اے اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج بخت فخر بہزاد نے تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں وفاقی حکومت کو اسپیشل کورٹ تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت 30 اگست تک رپورٹ عدالت میں جمع کرائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ اسپیشل کورٹ بننے سے اشتہاری قانون کے نیچے آئیں گے، عدالت پہلے بھی وفاقی حکومت کو دو بارعدالتی فیصلے سے متعلق آگاہ کرچکی ہے، اگر عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہوا تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔

فیصلے میں ہدایت کی گئی کہ عدالتی فیصلے کی کاپی وزارت قانون، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو بھجوائی جائے۔

فیصلہ میں کہا گیا کہ اگر کوئی ملزم ٹرائل کا سامنا کیے بغیر بیرون ملک فرار ہوجائے تو کیا اسے کلین چٹ دی جائے؟

عدالت نے فیصلہ میں مزید کہا کہ سی آر پی سی سیکشن 93 کے تحت فرار ملزمان کے حوالے سے اسپیشل عدالتیں بنائی جانی تھیں، ایسا لگ رہا ہے کہ وفاق نے جان بوجھ کر سیکشن 93 اے پر عملدرآمد نہیں کیا، عدالت کا یہ فیصلہ سرد خانے کے نذر نہیں ہونا چاہیے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ کئی مقدمات کے ملزمان بیرون ممالک میں ہیں وہ عدالتی اشتہاری بھی ہوچکے ہیں، ایسا نظام وضع کیا جائے جس سے بیرون ممالک میں ملزمان کو ٹرائل کا حصہ بنایا جائے، عدالتی نوٹسز کی تعمیل کے ذریعے ملزمان ٹرائل کو پابند کرایا جائے۔

FIA Special Court

Absconders