Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیرپور: 2 گروپوں میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی

واقعے کے بعد ملزمان فرار، تلاش جاری
شائع 19 جون 2023 10:23pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

خیرپور میں 2 گروپوں کے درمیان تصادم ہوا ہے، فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے جبکہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

خیرپور میں ٹنڈو مستی کے قریب گوٹھ لانگاہ مری میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا جبکہ واقعے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ میں قتل کیے جانے والے افراد کی شناخت عطر مری، شریف مری اور غلام حسین مری کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں شمن مری اور صحبت مری شامل ہیں۔

واقعے کے متعلق بتایا گیا ہے کہ مری برادری کے 2 گروپوں میں دیرینہ دشمنی چل رہی ہے جس پر ایک گروپ کے بیگو مری کے گروپ نے گاؤں پر فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کیا جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس نے گاؤں پہنچ کر مقتولین کی لاشوں اور زخمیوں کو اٹھا کر اسپتال پہنچایا جبکہ حملے کی وجہ سے گاؤں میں بڑا خوف وہراس پھیل گیا۔

اکنامک زون پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزما ن فرار ہوگئے، ان کی تلاش جاری ہے۔

مری برادری کے 2 گروپوں میں کافی عرصے سے دشمنی چل رہی ہے جس کے نتیجے میں گاؤں پر متعدد بار حملے ہوئے ہیں۔

دریں اثناء پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں، لاشیں گاؤں پہنچنے پر پورا گاؤں سوگوار ہوگیا۔

firing

Khairpur

tando masti

groups clashes