Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم شہبازشریف کی فرانس اور برطانیہ کے دورے کی تیاریاں

وزیراعظم شہبازشریف نوازشریف سے بھی ملاقات کریں گے
شائع 19 جون 2023 04:36pm

وزیراعظم شہباز شریف 21 جون کو تین روزہ دورے پر فرانس و برطانیہ روانہ ہورہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف 21 کو فرانس اور برطانیہ کا دورہ کریں گے، اس دورے میں وزیراعظم سمیٹ نیوگلوبل فنانسنگ پیکٹ میں شرکت او نوازشریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف 21 تا 23 جون تک فرانس کا دورہ کریں گے، سمیٹ نیو گلوبل فنانسنگ پیکٹ کی میزبانی فرانس کررہا ہے، سمیٹ کا انعقاد 22 اور23 جون کو ہو گا۔

وزیراعظم گلوبل سمیٹ کے دوران فرانسی صدرایمینول میکرن سے بھی ملاقات کریں گے، اور پاکستان میں سیلاب اور قدرتی آفات سے متعلق فریم ورک فورم پرپیش کریں گے۔

دورہ فرانس کے اختتام پروزیراعظم کی نوازشریف سے بھی ملاقات ہوگی، ملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورتحال پربھی تبادلہ خیال ہوگا۔

Shehbaz Sharif

PM Shehbaz Sharif

Politics June 19 2023